لفظ کی تعریف اور اقسام

لفظ کی تعریف

لفظ اس آواز کو کہتے ہیں جو منہ سے نکلے اور کسی معنی پر دلالت کرے یا معنی کے لیے وضع کی گئی ہو۔

لفظ کی اقسام

لفظ کی دو قسمیں ہیں:

1۔ لفظِ مہمل

وہ لفظ جو کسی معنی کے لیے وضع نہ کیا گیا ہو، یعنی اس کا کوئی متعین معنی نہ ہو۔

مثالیں: دِيز، شَق، طَس۔

2۔ لفظِ موضوع

وہ لفظ جو کسی معنی کے لیے وضع کیا گیا ہو۔

مثالیں: زيد، كتاب، رجل، كتب۔


لفظِ موضوع کی اقسام

لفظِ موضوع کی دو قسمیں ہیں:

1۔ مفرد

تعریف:
وہ لفظ جس کا کوئی جز اپنے آپ میں اس کے معنی کے کسی حصے پر دلالت نہ کرے۔

مثالیں: زيد، رجل، كتاب، محمد۔


2۔ مرکب

تعریف:
دو یا دو سے زیادہ الفاظ کا ایسا مجموعہ جس کے اجزاء کے درمیان باہمی تعلق ہو۔

مثالیں: زيدٌ قائمٌ، كتبَ زيدٌ، كتابُ الطالبِ۔

Scroll to Top